امریکا کی جنوبی ریارستوں میں سیلابی صورتحال کے سبب شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، کئی روز سے جاری بارشوں سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مسی سیپی دریا میں بارشوں کے بعد پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کی وجہ سے امریکا کی جنوبی ریاستوں میں اوہائیو ریور ویلی سے اوکلاہوما تک علاقے پانی
میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔
ریاست الی نئیس کی 12 کاؤنٹیوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے،جبکہ ٹیکساس،اوکلا ہوما، کیرولینا،آلاباما، کینٹکی میں فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔
ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں اب تک 31 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔